اسلام آباد : میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ڈی ایم قیادت نے ڈی چوک میں جلسہ کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ احتجاج کے لیے درخواست ضلعی انتظامیہ کو جمع کروا دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورے اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے کارکن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کی درخواست میں دھرنے کا لفظ شامل نہیں۔