اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر قیادت پی ڈی ایم جماعتوں کو اجلاس جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایمرجنسی کے آپشن پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی ایمرجنسی کا معاملہ زیر بحث آیا۔ جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اجلاس کے بعد اس معاملہ پر مشاورت کی جائے گا۔
دوسری جانب معروف اینکر حامد میر کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس اس وقت عمران خان صاحب کی گرفتاری متعلق وفاقی حکومت کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ویسے ہائی کورٹ اسلام آباد جو فیصلہ کرتی ہے تو اس کا اطلاق پورے ملک پر ہوتا ہے۔ ایسے میں حکومت کو ضد نہیں کرنی چاہئے بلکہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔