ڈاکٹر غلام محمد علی نے چیئر مین پی اے آرسی نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں پی اے آرسی کے سائنسدان اور ملازمین سے خطاب میں کہا ہے کہ پی اے آرسی ایک اعلیٰ زرعی تحقیقاتی ادارے کی حیثیت سے پاکستان میں خوشحالی لانے اور غربت کے خاتمے اور کسانوں کو جدید زراعت سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔کونسل کے اقدمات کا بنیادی مقصد زرعی و غذائی خود کفالت کی منزل کا حصول اور ملک سے غربت کا خاتمہ ہے۔
چیئر مین پی اے آرسی نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکار برادری کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں رہیں اور ملک میں غذائی تحفظ کے حصول کے لئے زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے زیادہ پیداوار کے حصول پر مبنی معیاری تحقیق اپنائیں۔
style=”display:none;”>