کیپشن: سنگین سیاسی بحران میں پانامہ لیکس کی گونج،کیس دوبارہ سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاناما میں ملوث 436 پاکستانیوں کے خلاف جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی برسوں پرانی پانامہ پیپرز درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس امین پر مشتمل بینچ 9 جون کو سماعت کرے گا ،اٹارنی جنرل اور متعلقہ افراد کو نوٹس بھی جاری کردیئے گئے۔چیف جسٹس کے ساتھ ایک اور بینچ میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔جسٹس سردار طارق اورجسٹس امین کو بہت کم بینچوں میں شامل کیا جاتا تھا.
سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔