امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ایٹمی اثاثوں کو محفوظ رکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور امریکہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سیکورٹی سے متعلق انتظامات سے مطمئن ہے۔
یہ بات پرنسپل نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔۔
پریس بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔امریکا خوشحال اور ترقی کرتا ہوا پاکستان دیکھنے کا خواہاں ہے۔ اس سے قبل پاکستانی سفیر مسعود خان اور امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک چولیٹ کی ملاقات ہوئی تھی۔ قونصلر چولیٹ امریکی وزیر خارجہ کے سینئر پالیسی مشیر ہیں۔
امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک چولیٹ سےواشنگٹن میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اوراسٹریٹجک معاملات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صحت ،تعلیم ،زراعت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے دورے اور مؤثر رابطوں کوجاری رکھنے کاعزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
style=”display:none;”>