پاکستان ہاکی ٹیم کا بیس رکنی سکواڈ انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں 23 مئی 22ء تا 1 جون 22ء شروع ہونے والے ہیرو ایشیاء کپ 22ء میں حصہ لینے جکارتہ پہنچ گیا ہے۔
ٹیم کے ہمراہ ٹیم منیجر اولمپیئن خواجہ جنید,ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین,کوچ وسیم احمد, فزیکل انسٹرکٹر ڈینیئل بیری, فزیو تھراپسٹ عدیل اختر اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی بھی گئے ہیں.
واضع رہے ایشیا ء ہاکی کپ کے شیڈول کے مطابق ایونٹ ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا.پول اے میں انڈیا ,جاپان,پاکستان , انڈونیشیا جبکہ پول بی میں ملائیشیا ,کوریا ,عمان اور بنگلا دیش شامل ہیں. پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلے گا.پاکستان کا دوسرا میچ 24 مئی کو انڈونیشیا کیساتھ جبکہ تیسرا میچ 26 مئی کو جاپان کے ساتھ کھیلے گا.
style=”display:none;”>