ایک بھارتی نجی نیوز چینل پر بریکنگ نیوز کے دوران نعت رسول ﷺ چل گئی اور پاکستان کا جھنڈا بھی نمودار ہوگیا۔
بھارتی نیوز چینل پر نیوز کاسٹر کی جانب سے بریکنگ نیوز دی جا رہی تھی کہ اچانک اسکرین پر پاکستان کا جھنڈا نظر آیا اور پھر ’نعتِ رسول ﷺ‘ چلنے لگی۔
پاکستان کا جھنڈا آتے ہی نیچے بریکنگ نیوز پر لکھا آیا کہ ‘حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی عزت کیجیے’۔
ساتھ ہی نیچے درج تھا کہ ‘اس چینل کو ٹیم ریوولوشن پی کے کی ٹیم کی جانب سے ہیک کیا گیا ہے’۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارتی نیوز چینل کو پاکستانی ہیکرز نے ہیک کیا اور نعت رسول ﷺ بھی چلائی۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔
style=”display:none;”>