کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔
پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔برمنگھم میں ہونے والے مقابلے میں نوح دستگیر بٹ نےویٹ لفٹنگ کی 109کلوگرام پلس کٹیگری میں تمغہ حاصل کیا۔انہوں نے سنیچ کٹیگری میں 173کلوگرام وزن اٹھایا۔کلین اینڈ جرک کٹیگری میں نوح دستگیر بٹ نے232کلوگرام وزن اٹھایا۔مجموعی طور پر نوح دستگیر بٹ نے405کلوگرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل جیتا اور نیا کامن ویلتھ گیمز ریکارڈ قائم کیا۔نوح دستگیر بٹ نے دوسری مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتا ہے۔اس سے قبل انہوں نے 2018کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔نیوزی لینڈ کے ویٹ لفٹر نے چاندی اور بھارتی ویٹ لفٹر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
style=”display:none;”>