پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم ٹرائی سیریز میں شرکت کےلئے آئرلینڈ پہنچ گئی ہیں۔
کھلاڑی آج صبح بیلفاسٹ پہنچیں، جہاں وہ آئر لینڈمیں ہونے والی پاکستان،آسٹریلیا اورمیزبان آئرلینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز میں شرکت کریں گی۔خواتین کرکٹرز ایک دن آرام کے بعد پریکٹس سیشن کریں گی۔قومی ٹیم پہلے میچ میں 16جولائی کو آسٹریلوی خواتین کے مدمقابل ہوں گی۔ ٹرائی سیریز کے بعدپاکستانی سکواڈ کامن ویلتھ گیمز کے لئے برمنگھم روانہ ہوگا۔
style=”display:none;”>