وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئے گا۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ بلیک لسٹ سے بچنے کے لئے بہت کام کیا ہے۔ فیٹیف نے کوئی اعتراض کیا تو اسے دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ان کے امریکہ کے دورے کا مقصد عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اجلاسوں میں شرکت اوراعتماد دلانا تھا کہ پاکستان اپنی معاشی پالیسیوں کو جاری رکھے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی اداروں نے سیلاب سے 32.4 ارب ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بحالی کے لئے پاکستان پہلے ہی کام کر رہا ہے۔
بحالی کے عمل کے لئے 16 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ ریفارمز میں15 سے 20 فیصد تک کام رہ گیا ہے۔ توانائی کے شعبے میں بھی ریفارمز کا عمل جاری رہے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ فیٹیف کا اجلاس بھی ہونے والا ہے۔
style=”display:none;”>