پاکستان نے پاکل دُل سمیت بھارتی منصوبوں پر پاکستانی اعتراضات کا جواب طلب کر لیا ہے۔ پاکستان۔ بھارت انڈس واٹر کمیشن کا دو روزہ اجلاس جو نئی دلی میں ہوا اور اس میں آبی تنازعات اور متعلقہ امور زیر غور آئے۔پاکستانی وفد نے انڈس واٹرکمشنر سید مہر علی شاہ کی قیادت میں مغربی دریاؤں پر بھارت کے پن بجلی منصوبوں پر اعتراضات اٹھا ئے۔
۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اجلاس میں دونوں ملکوں نےسیلاب کی معلومات کی پیشگی اطلاع اور انڈس کمیشن کی رپورٹ پر دستخط کیے ۔پاکستان کی جانب سے زور دیا گیا کہ بھارت معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئےسیلاب سے متعلق پیشگی معلومات کی فراہمی یقینی بنائے۔
style=”display:none;”>