پاکستان نے کراچی میں ہندو مندر پر ہونے والے واقعے کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جبکہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے واقعات میں بھارتی ریاستی سرپرستی شامل ہوتی ہے۔
ترجمان کے مطابق واقعے کے ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی اورواقعے کے ذمہ داروں کے خلاف حکومت پوری طاقت سے نمٹے گی۔
بھارت سے کہتے ہیں کہ اپنے ملک میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کی جان و مال اور حقوق کے تحفظ یقینی بنائے۔
style=”display:none;”>