فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جدید جنگی اسلحے کی پانچ روزہ بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہو گیا ہے۔جس میں 100سے زائد ممالک کے اسلحہ ساز ادارے اور کمپنیاں پستول اور بندوق سے لے کرتوپوں ٹینکوں ،ہیلی کاپٹرز اور جنگی جہازوں سمیت ہر نوعت کا سامان حرب پیش کرر ہی ہیں۔
نمائش کو دیکھنے کیلئے مختلف ممالک کے دفاعی وفود اور کمپنیاں اور شوقین افراد کی بڑی تعداد پیرس پہنچ رہی ہے۔
وزارت دفاعی پیداوار کے ذیلی ادارے پاکستان آرڈننس فیکٹریز نے بھی اپنا اسلحہ کی نمائش میں پیش کیا ہے۔
پاکستان آرڈننس فیکٹریز کے نمائندے محمد عزیرخان نے بتایا کہ پاکستان نا صرف روایتی ہتھیار تیار کرنے والا دنیا کا بڑا ملک ہے بلکہ وسیع پیمانے پر ہتھیار برآمد بھی کر رہا ہے اور اس نمائش کے ذریعے توقع ہے کہ ہمیں بڑے ایکسپورٹ آرڈرز ملیں گے۔
style=”display:none;”>