پاکستان ہاکی کا درخشاں ستارہ لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کا رضائے الہی سے انتقال ہو گیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے پی ایچ ایف چیئرمین سیلیکشن کمیٹی و ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کے انتقال پر انتہائی گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے ہاکی لیجنڈ منظور حسین جونیئر پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے ان کی پاکستان ہاکی کیلئے دی جانے والی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔
اولمپیئن منظور حسین جونیئر جو کہ پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے۔ انہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل کا اعزاز حاصل کیا۔ 1978 اور 1982 کی ونر قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔ 1982 کے ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو کے طور پر دنیائے ہاکی آج بھی پہچانتی ہے۔ ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر جو دل کے دورے کے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ انکے لواحقین کی جانب سے تدفین کے وقت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے۔
style=”display:none;”>