پاکستان نے بھارت میں متعدد مقامات پر ریڈیوپاکستان اور مختلف سفارت خانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس تک رسائی معطل کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہاکہ بھارت نے ایران ،ترکیہ، مصرمیں پاکستان کے سفارتخانوں ،نیویارک میں اقوام متحدہ کے لئے مستقل مشن اوربہت سارے دیگر ملکوں میں ٹویٹرکی رسائی بند کردی ہے۔
ترجمان نے ٹویٹرانتظامیہ پرزوردیاکہ پاکستانی مشنوں، اکائونٹس کے لئے سماجی رابطے کی رسائی فوری طورپربحال کی جائے اورتقریراوراظہاررائے کی جمہوری آزادی کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ سماجی میڈیا کوبین الاقوامی روایات اوراصولوں کی پابندی کرنی چاہئے۔
style=”display:none;”>