پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کی جانب سے ادارے اور خاص طور پر ایک اعلیٰ افسر کے خلاف بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات قطعی طور پر ناقابل قبول اور غیر ضروری ہیں۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج انتہائی پیشہ ور اورنظم و ضبط کا حامل ادارہ ہونے پر فخر کرتی ہے۔۔ پاک فوج میں ایک مضبوط اور انتہائی موثر اندرونی احتسابی نظام ہے۔ مفادپرستوں کے فضول الزامات سے فوجیوں کی عزت کو داغدار کیا جا رہا ہے۔ ادارہ اپنے افسروں اور سپاہیوں کی حفاظت کرے گا۔ ادارے پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کسی کو بھی ادارے یا اس کے سپاہیوں کی بے عزتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کرے اور بغیر کسی ثبوت کے ادارے اور اس کے عہدیداروں کے خلاف توہین آمیز اور جھوٹے الزامات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے۔
style=”display:none;”>