قدرتی آفات میں قوم کی خدمت میں پیش پیش پاک فضائیہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ہدایت پر پاک فضائیہ کی متعدد ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ پاک فضائیہ ان ضرورت مند خاندانوں تک اشیاء ضروریہ پہنچا رہی ہے جن کے گھر اس قدرتی آفت میں تباہ ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاک فضائیہ کی جانب سے 752 راشن کے تھیلے جن میں 2860 پاؤنڈ بنیادی اشیائے خوردونوش اوراجناس شامل ہیں ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیے گۓ۔ مزید براں پاک فضائیہ کی پیرامیڈیکل ٹیم نے 133 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔
style=”display:none;”>