پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی اجلاس پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیٹی کا اجلاس ایران کے شہر زاہدان میں شروع ہوا ہے۔ جو دو دن تک جاری رہے گا وفد میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے 14 ڈپارٹمنٹ سے 50 افراد شریک ہیں۔
مشترکہ سرحدی تجارتی اجلاس میں پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقوں کے لوگوں کے لیے تجارت کے مواقع پیدا کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چیمبر آف کامرس اور کسٹم کی مشترکہ تعاون سے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایران کے ساتھ ایک تجارتی ٹرمینل بازار چاہ کے نام سے مکمل ہو چکا ہے اور عنقریب اس کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔
style=”display:none;”>