وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کو پاک چین دوستی کے اکہترسال مکمل ہونے پر مبارکباد کاپیغام بھجوایاہے ۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ چین اور پاکستان دو بھائیوں کے نام ہیں۔ 70 سال پہلے دونوں ملکوں نے دوستی کا جو بیج بویا ، اب وہ ایک توانا اور پھل دار درخت بن چکا ہے ۔وقت کی کوئی آندھی، عالمی حالات کا کوئی طوفان اس فولادی بندھن پر اثرانداز نہیں ہوسکا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاکہ ہم اپنے ان پیاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی جان پاک چین دوستی کی وجہ سے لی گئی ۔وزیراعظم نے کہاکہ جامعہ کراچی واقعہ سمیت پاک چین دوستی پر قربان ہونیوالوں کو سلام پیش کرتے ہیں اورعہد کرتے ہیں کہ ان جرائم میں ملوث دشمنوں کا خاتمہ کریں گے ۔وزیراعظم نے کہاکہ سی پیک خطے سے غربت مٹانے، معاشی تعاون، خطے کو جوڑنے اور پائیدار استحکام کی مضبوط بنیاد ہے۔ یہ ہماری آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی علامت اور ضمانت ہے۔
Our relationship with China has transformed into an Iron Brotherhood over last 71 years. This comprehensive strategic partnership has stood test of time & emerged as a factor of stability in the region & beyond. My congratulations to the govts & peoples of both countries. 🇵🇰 🇨🇳
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 21, 2022
style=”display:none;”>