اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کی جاری کردہ ایک رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا سیارہ خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان نتائج کی روشنی میں، کوپ 27 کو فوری اور قابل اعتبار کارروائی کا آغاز کرنا چاہیے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے مسلسل آٹھ سال ریکارڈ شدید گرمی رہی ہے۔اقوام متحدہ کی ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صنعتی دور سے لے کر اب تک عالمی درجہ حرارت میں 1.15 سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلی کے دیگر وسیع اثرات کے بارے میں بھی خبردار کیا گیا ہے، جس میں سطح سمندر میں اضافہ، گلیشیئر کا بڑے پیمانے پر پگھلنا اور ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر شامل ہے۔
style=”display:none;”>