وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت کی روشنی میں بحرین سے کالام سڑک کو ٹریفک کےلئے بحال کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے دورہ کالام کے دوران سڑک کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کے احکامات دیئے تھے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین اور کالام میں پھنسے مقامی وبین الاقومی سیاحوں سے کئے گئے میرے وعدے کے مطابق آج بحرین سے کالام شاہراہ ٹریفک کے لئے بحال ہوگئی ہے۔
انہوں نے مشکل حالات کے باوجود راستے کی ترجیحی بنیادوں پر بحالی پر این ایچ اے ،ایف ڈبلیو او اور الیون کور کے اہلکاروں کی خدمات کو لائق تحسین قراردیا۔
style=”display:none;”>