ماڑی پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں۔
ترجمان ماڑی پٹرولیم کے مطابق 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیرل یومیہ تیل کی بڑی دریافت ہوئی ہے۔ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے۔ ا نہوں نے کہاکہ نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مددملے گی اور ملک میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بھی بچت ہوگی۔
style=”display:none;”>