بھارتی سپریم کورٹ نے گستاخانہ بیان پر بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما پراظہاربرہمی کرتے ہوئے معافی مانگنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ نوپورشرما نے گستاخانہ بیان ایجنڈے کے تحت دیا۔
بھارتی سپریم کورٹ میں بی جے پی کی ترجمان نوپورشرما کے گستاخانہ بیان سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے نوپورشرما کی سرزنش کرتے ہوئے اسے ٹی وی پرآکرقوم سے معافی مانگنے کا حکم دیا۔بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ نوپورشرما نے گستاخانہ بیان ایجنڈے کے تحت دیا جس نے قوم کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا اوراودے پور میں ایک درزی کا قتل ہوا۔
عدالت نے مزید کہا کہ نوپورشرما اوران کی زبان درازی نے پورے ملک میں آگ لگا دی۔ نوپور شرما اورٹی وی چینل کا ایسے معاملات پربات کرنے کا مقصد مخصوص ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے سوا کیا ہوسکتا ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے نوپور شرما کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تو اس کے وکیل نے کہا کہ نوپورشرما پیش ہونے کو تیارہیں جس پرعدالت نے طنز کرتے ہوئے کہ نوپور شرما کے لئے کمرہ عدالت میں سرخ قالین بچھائے جانے چاہئیں۔
style=”display:none;”>