اسلام آباد: چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رجسٹرار سپریم کورٹ کی عدم پیشی پر اسٹیبلشمنٹ اور لاء ڈویژن سے رائے لے کر ایکشن لینے کی تجویز دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نورعالم خان نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آرمی، اٹامک انرجی اور نیب کا آڈٹ ہوتا ہے،کیا سپریم کورٹ پاکستان سے باہرہے؟ امریکا، چین، بھارت اور کینیڈا میں بھی سپریم کورٹ سمیت سب اداروں کے آڈٹ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر سپریم کورٹ آڈٹ نہیں کراتی تو کوئی ادارہ بھی آڈٹ نہ کرائے