قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ انھیں سرفراز احمد کو چار سال کھیلنے کا موقع نہ دیکر بنچ پر بٹھائے رکھنے پرکوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
وہ کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریزکے آغاز سے قبل ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیرہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے کسی کو جواب دینے یا خوش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا انھیں سرفراز احمد کو چار سال تک بغیر کھلائے بنچ پر بٹھائے رکھنے پرکوئی پچھتاوا ہے، تو انھوں نے جواب دیا کہ مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
بابر آعظم نے کہا کہ میرا کام کسی کو مطمئن کرنا نہیں ہے۔ مجھے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہیں ۔ چاہے کپتانی کی ہوں یا بیٹنگ کی، میرا کام کھیلنا ہے کسی کو خوش کرنا نہیں ہے۔
style=”display:none;”>