سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ کسی کے پاس سپیکر کے طلب کردہ اجلاس کو ختم کرنے کا اختیار نہیں ،انہوں نے 15 جون 2022کا اجلاس آئین پاکستان کے آرٹیکل 54 کی شق 3 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا تھا،14جون 2022 کو اپوزیشن اراکین اسمبلی نے سپیکر کو اجلاس طلب کرنے کے لئے ریکوزیشن دی تھی جس پر سپیکر نے قانونی طور پر 15جون 2022 کو دوپہر ایک بجے اجلاس طلب کیا تھا۔ اسمبلی کے علاوہ کسی اور جگہ طلب کردہ اجلاس کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں، اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کے مطابق سپیکر کا طلب کردہ اجلاس سپیکر ہی منسوخ کر سکتا ہے ۔
style=”display:none;”>