سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ انہیں پرویز مشرف کی وطن واپسی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔ انہوں نے کہ میں نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرویز مشرف کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہیں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔
style=”display:none;”>