محکمہ موسمیا ت کے مطابق پاکستانی اور ترک فالٹ لائنز کے درمیان کوئی براہِ راست تعلق نہیں ہے ۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ترکی میں موجود فالٹ لائنز کے درمیان کوئی براہِ راست تعلق نہیں ہے جو پاکستان، ایران اور افغانستان میں بھی زلزلوں کی وجہ بن سکے۔ ایک اعلامیے میں محکمے نے کہا ہے کہ ترکی میں آنے والے زلزلے کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اگلے چند دنوں میں پاکستان میں اتنی ہی شدت کا زلزلہ آ سکتا ہے۔۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ پاکستان اور اس کے پڑوسی ممالک میں کسی بڑے زلزلے کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے مگر یہ کب اور کہاں آئیں گے، یہ بتانا موجودہ ٹیکنالوجی کے بس سے باہر ہے۔
style=”display:none;”>