وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی اور پی ڈی ایم کی حکومت آئے گی۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان محسن کش شخص ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے محسنوں کو گالیاں دی ہیں۔
عمران خان کے پیروں کے نیچے زمین تنگ ہورہی ہےوہ اسمبلیاں توڑنے کا شوق بھی پورا کرلیں ناکامی ان کا مقدرہوگی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہاہے کہ عمران خان نے جھوٹ پرجھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کیا۔
سائفر سے لے کر جنرل باجوہ تک تمام معاملات پر جھوٹ بولے گئے۔ نا اہل ٹولے نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ اتحادی حکومت پاکستان کو مشکل صورت حال سے نکا ل کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔
style=”display:none;”>