ریاض ( خصوصی رپورٹ) کرسٹیانو رونالڈو، کریم بینزیما، ریاض مہریز اور کانتے کے بعد اب نیمار جونیئر بھی سعودی عرب میں کھیلیں گے۔ برازیل کے سٹار فٹبالر نیمارجونیئر نے فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین چھوڑ کر سعودی عرب کا کلب الہلال جوائن کرلیا ہے۔31 سالہ کھلاڑی نیمار نے 98.5 ملین ڈالرز کےعوض الہلال سےدو سال کا معاہدہ کیا ہے۔ نیمار جونیئر نے 2017 میں بارسلونا کلب چھوڑ کر 200 ملین پاؤنڈ کی ورلڈ ریکارڈ فیس کے عوض پی ایس جی کلب جوائن کیا تھا۔ نیمار جونیئر کو سعودی کلب سے سالانہ 150 ملین یوروز ملیں گے جو اُن کو پرانے کلب پی ایس جی سے ملنے والی رقم سے چھ گنا زیادہ ہے۔ نیمار نے 6 برس میں پی ایس جی کے لئے 173 میچز کھیلے اور کلب کو 13 ٹرافیز جتوانے میں بھی کردار ادا کیا۔