ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران دن کے وقت درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے جس کے لیے محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدید لہر کے بعد ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور دیگر متعلقہ محکموں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
style=”display:none;”>