قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کا پٹرول پر اٹھنے والے اخراجات میں 40 فیصد کمی کا اعلان۔۔ ۔
چئیر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے در میا ن ملاقات ہو ئی۔ملاقات میں بجٹ اور پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے جاری اجلاسوں اور قانون سازی کے حوالے سے گفتگو ہو ئی۔
سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیٹرول کی مد میں 40 فیصد کٹوتی کا اطلاق اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ، و دیگر اعلی عہدیداران پر ہو گا۔ اس کٹوتی کا اطلاق دونوں ایوانوں کے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور تمام افسران پر لاگو ہو گا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک معاشی مشکلات سے دوچار ہے۔سیاسی قیادت کو مل کر اس بحران سے نکالنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ا نھو ں نے کہا کہ عوام کے نمائندے ہیں، ان کے تکلیف کو محسوس کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔مشکل حالات میں کفایت شعاری کو اپنانا ناگزیر ہے۔
style=”display:none;”>