بھارتی وزیر اعظم نریندری مودی گجرات کے علاقے پاوا گڑھ میں نئے تعمیر شدہ شری مہاکالی کے مندر کا افتتاح کریں گے۔
آر ایس ایس کے مطابق یہ مندر 15ویں صدی میں گجرات کے بادشاہ سلطان محمود بیگڈا نے تباہ کر دیا تھا اور اس کی جگہ ایک درگاہ تعمیر کی گئی تھی۔
نریندر مودی مندر کی چوٹی پر دھوجا ( قدیم ہندوستانی جنگ کا ایک فوجی نشان کا جھنڈا ) بھی لہرائیں گے۔ ہندوؤں کا کہنا ہے کہ ہندوؤں کی فوجی عظمت کے نشان اس جھنڈے کو تقریباً 500 سال کے بعد لہرایا جا رہا ہے۔
اس سے بی جے پی اور آر ایس ایس کی ذہنیت اور حکمت عملی واضح طور پر واضح ہے۔
style=”display:none;”>