مسلم لیگ ن کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ معیشت کی تباہ حالی میں نیب کو بری الزمہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ نیب قوانین کی وجہ سے پاکستان کانقصان ہوا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کا جو نام نہاد سلسلہ چل رہا ہے، کئی بار کہ چکا ہوں ملک کی بقا کے لیے اس ادارے کو ختم ہونا چاہیے۔ یہ سلسلہ صرف سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب کےقوانین کی وجہ سےسرمایہ کارخوفزدہ ہیں۔
style=”display:none;”>