اسلام آباد: سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پارلیمنٹ اور سیاست کے ساتھ ساتھ اداروں کی ساکھ بھی ختم ہو چکی۔ انہوں نے کہا کہ کب سے ری ایمیجنگ پلیٹ فارم سے خطرناک صورتحال کی جانب توجہ دلا رہے ہیں، عمران خان، پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ تینوں اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات خانہ جنگی کے قریب پہنچ چکے ہیں۔