امریکی ریاست کیلیفورنیا میں منکی پاکس کے بڑھتے کیسسز کے باعث ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔امریکہ میں منکی پاکس کیسوں کی تعداد 5 ہزار 800 تک پہنچ گئی ہے، منکی پاکس کے 800 کیس کیلیفورنیا میں پائے گئے ہیں۔کیلیفورنیا ، نیویارک اور الینوائے کے بعد تیسری ریاست ہے جس نے منکی پاکس کے خطرے کے پیش نظر ریاستی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا ہے، تاہم بائیڈن انتظامیہ نے ایمرجنسی کا اعلان نہیں کیا ہے۔
style=”display:none;”>