لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم محمد شہبازشریف ، وزیراعلیٰ حمزہ شہبازسمیت دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات پرکیس کی سماعت 7ستمبر تک ملتوی کردی ۔
احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے کیس پر سماعت کی ۔عدالت میں وکلا کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جس پر موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی اہم اجلاس اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے جس کے بعد عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس پرمزید سماعت 7ستمبر تک ملتوی کردی ۔
style=”display:none;”>