کراچی( مانیٹرنگ رپورٹ) خلیجِ بنگال میں بننے والا سمندری طوفان ’موچا‘ بنگلا دیش کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹگری 5 کے اس طوفان کے باعث ساحلی علاقے میں شدید بارش ہورہی ہے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے لاتعداد درخت اکھڑ گئے ہیں۔
’موچا‘ کی وجہ سے بنگلا دیش کے ساحلی علاقوں سے 3 لاکھ افراد کا انخلاء کرایا جا چکا ہے جبکہ خدشہ ہے کہ طوفان کے راستے میں آنے والے علاقوں میں 20 لاکھ سے زیادہ افراد براہِ راست متاثر ہوں گے۔