کراچی: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے موجودہ مردم شماری پر سوال اٹھا دیا، کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی موجودہ مردم شماری کے مطابق 3 فیصد سے بڑھی ہے۔ تین فیصد آبادی کا بڑھنا ممکن نہیں ہے یا تو یہ مردم شماری غلط ہے یا پچھلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے مطابق پاکستان میں ہر برس 90 لاکھ بچے پیدا ہوئے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تمام اعداد و شمار کے مطابق بھی ہر سال پاکستان میں کم از کم 55 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صحت تعلیم کا انڈیکس افریقی ملکوں کے برابر ہو چکا ہے، پاکستان پر صرف ایک فیصد اشرافیہ کا کنٹرول ہے۔