ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل کی زیر صدارت کمشنر آفس میں ضلع شیرانی کی جنگلات میں لگی آگ کے متعلق اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر بلوچستان اسمبلی حاجی مٹھا خان کاکڑ، ڈپٹی کمشنر شیرانی، ضلع شیرانی کے مختلف محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر ژوب ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو شیرانی کے جنگل تور غر میں آگ بھڑک اٹھی ، جس پر قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گئے۔ لیکن آگ کی شدت بڑھ گئی۔ جبکہ بعد میں شرغلی، سمنزئی کی جنگلات میں ایک اور آگ بھڑک اٹھی ، جس پر قابو پانے کے لیے پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی دو ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف عمل ہے ،، لیکن آگ کی شدت بڑھتی جارہی ہے۔۔ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے ، اور پی ڈی ایم اے نے امدادی اور ریلیف کیمپ قائم کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہمسایہ ملک ایران سے جہاز کی فراہمی کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر سردار بابر موسی خیل نے کہا کہ ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت اقدامات کر ریے ہیں۔
style=”display:none;”>