سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ دھماکہ کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس سنٹر کے استاتذہ کی ویگن کے پاس کیا گیا تھا جس میں تین چینی اساتذہ موقع پر ہلاک ہو گئے تھے۔ کراچی میں مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو چار جولائی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔
جس نے دوران تفتیش بہت سے انکشافات کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک مختلف ممالک میں پھیلاہو ا ہے۔کراچی یونیورسٹی دھماکے کا ماسٹر مائنڈ پڑوسی ملک سے داخل ہوا۔شرجیل میمن نے کہاکہ دہشت گرد تنظمیں ایک دوسرے کو معاونت فراہم کرتی ہیں۔دہشتگردوں کا آپس میں ٹیلی گرام کی ذریعے رابطہ ہوتاتھا۔انہوں نے کہاکہ گرفتار دہشتگرد خود بھی آئی ای ڈی بنانے کا ماہرہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حملے میں ملوث خاتون کیساتھ ایک اور شخص بھی تھا۔دہشتگردنیٹ ورک کو بے نقاب کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اداروں نے مل کر کام کیا جس کی وجہ سے کامیابی حاصل ہوئی۔
style=”display:none;”>