ملک کے کچھ شہروں میں کووڈ کے کیسز میں معمولی اضافے کو دیکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک کے اندر تمام پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تمام شہریوں سے کہا ہے کہ وہ سفر کے دوران ماسک کا استعمال کریں تا کہ کووڈ سے محفوظ رہیں۔
اس سے قبل محکمہ شہری ہوابازی نے کرونا وبا کے پھیلاؤ کے باعث اندرون ملک پروازوں پر منہ اور ناک پر ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کر دی تھی۔ محکمہ شہری ہوابازی کے ترجمان کے مطابق مجاز فورم کا یہ فیصلہ فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔ ترجمان کے مطابق کویڈ 19 سے متعلق باقی گائیڈ لائنز جوں کی توں رہیں گی۔
style=”display:none;”>