پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف اپنی سرجری کے لئے لندن سے جنیوا روانہ ہو گئی ہیں۔ ان کے ہمراہ مسلم لیگ نون کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف بھی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مریم نواز جنیوا میں اپنی سرجری کے بعد جنوری کے تیسرے ہفتے میں ملک واپس آئیں گی اور مسلم نون کی چیف آرگنائزر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
ادھر وزیر اعظم شہباز شریف بھی نو جنوری کو جنیوا میں ہونے والی کلائیمیٹ ریزیلینٹ پاکستان کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں جنیوا پہنچ رہے ہیں۔اس کانفرنس کا انعقاد پاکستان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔
style=”display:none;”>