ریاض ( خصوصی رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر بات چیت کی ۔انہوں نے سوڈان اور یمن میں تنازعات کے خاتمے کی کوششوں، داعش کے خلاف مشترکہ جنگ اور اسرائیل کے ساتھ عرب دنیا کے تعلقات پر بھی گفتگو کی۔ انتونی بلنکن نے ایسے وقت میں سعودی عرب کا دورہ کیا ہے جب ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بحال ہوئے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ آج ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گےاور خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔