نوشہرہ: ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخواہ کی عوام کو ولی انٹرچینج پہنچنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا میں آزادی مارچ کو لیڈ کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آزادی مارچ کی قیادت کیلئے پشاور سے ولی انٹرچینج پہنچ چکے ہیں۔ اس موقع پر عمران خان نے بیان میں کہا کہ میں پشاور سے ‘حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کررہاہوں اور ولی انٹرچینج پر پہنچ رہاہوں۔’
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کےپی عوام کو دعوت دیتاہوں کہ ولی انٹرچینج پہنچیں، میں حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کروں گا، ولی انٹرچینج سے ہم اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
My message for the people of KP pic.twitter.com/pplWbtgb0M
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 25, 2022
style=”display:none;”>