سپریم کورٹ نے چیف کمشنر اسلام آباد کو ہدائت کی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کے جلسہ کے لئے متبادل جگہ فراہم کریں اور ان کے آنے اورجانے کے لئے راستوں کا تعین بھی کریں۔
۔جسٹس اعجاز الحسن نے چیف کمشنر سے کہا کہ نہ صرف وہ لانگ مارچ کے لیے مناسب جگہ فراہم کریں بلکہ مظاہرین کو رسائی دینے کے لیے ایک ٹریفک پلان بھی بنایا جائے، تاکہ احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کے لوگ اپنے اپنے گھروں کو چلے جائیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو ہدایات لینے کے لیے اڑھائی بجے تک کا وقت دیدیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عدالت پی ٹی آئی سے یہ یقین دھانی بھی لے گی کہ احتجاج پر امن ہوگا
style=”display:none;”>