تریپولی ( خصوصی رپورٹ) لیبیا میں سیکیورٹی حکام نے 385 پاکستانی تارکینِ وطن کو رہا کروالیا ہے۔ تارکینِ وطن کے حقوق کی ایک تنظیم نے بتایا ہے کہ سمگلنگ کے ایک وئیر ہاؤس میں رکھے گئے ان تارکینِ وطن کو رات کے وقت چھاپہ مار کر رہا کروایا گیا۔العبریین نامی گروپ نے جولیبیا میں تارکینِ وطن کی مدد کرتا ہے، اپنے فیس بک پیج پر بتایا ہے کہ ان پاکستانی شہریوں کو لیبیا کے شہر تبروک سے تقریباً 8کلو میٹر جنوب میں وئیر ہاؤس سے رہا کروایا گیا۔ ان تارکینِ وطن کے ہمراہ بچے بھی تھے۔ بعد میں انہیں ایک قریبی پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا۔ پاکستانی تارکینِ وطن یورپ کے ارادے سے لیبیا آئے تھے مگر انہیں سمگلروں نے پکڑ لیا اور ان کی رہائی کے لیے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔