لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو کام سے روکنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی،عدالت نے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن ودیگر فریقین کونوٹسز جاری کردیئے
دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ 90 روز میں الیکشن نہیں ہوتے تو نگران حکومت کا مستقبل کیا ہوگا؟
وکیل اظہرصدیق نے کہاکہ 90 روز میں الیکشن نہیں ہوتے تو نگران حکومت خود ختم ہو جائے گی،پرویز الٰہی بطور چیف منسٹر دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔
دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست پر اعتراض اٹھا دیا،جسٹس شاہد کریم نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیاآپ کون ہیں؟اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ میں پنجاب حکومت ک نمائندہ ہوں،جسٹس رضا قریشی اسی نوعیت کی درخواست کو خارج کر چکے ،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ نگران حکومت نوٹس نہیں کر رہے معاملے کو آئینی طور پر دیکھ رہے ہیں۔