وزارت داخلہ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط میں پنجاب حکومت کی جانب سے ہائی پروفائل کیس میں کوتاہی پر جواب طلب کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تین نومبر کو تحریک انصاف کے قافلے پر فائرنگ کے ہائی پروفائل کیس میں کوتاہی پر جواب دیں۔
معاملے کو غلط طریقے سے سنبھالنا انتہائی غفلت کے مترادف ہے۔ خط میں کہا گیا کہ شرپسندوں کے چھوٹے گروہوں کی جانب سے مرکزی شاہراہوں اور سڑکوں کی بندش سے پنجاب کے شہروں میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا اور بین الاضلاعی نقل و حرکت بھی متاثر ہوئی۔
امن و امان کی صورتحال کو سنبھالنے میں صوبائی پولیس اور انتظامیہ کی نااہلی نے آئین کے آرٹیکل 15 کے تحت آزادانہ نقل و حرکت کے بنیادی حق کی خلاف ورزی کی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ لاہور میں گورنر ہاؤس پر شرپسندوں کے ہجوم کا حملہ تشویش ناک ہے۔
یہ ضروری ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان کی بحالی اور تمام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر اپنی کوششیں تیز کرے۔ وزیر آباد کے واقعے کے تناظر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کیس کی ایف آئی آر واقعے کے حقائق پر مبنی میرٹ پر درج کی جائے۔
style=”display:none;”>