لانگ مارچ کے تیسرے دن عمران خان نے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا غلامی سے بہتر موت ہے، میں عمران خان ایک آزاد انسان ہوں، میں غلام بننے کی جگہ مر جانا پسند کروں گا، غلامی سے بہتر موت ہے، سوائے اللہ کے میں کسی کے سامنے نہیں جھکتا۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس کے بعد انڈیا میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں، انڈیا کان کھول کر سن لے عمران، عوام اور فوج ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے، میں جب تنقید کرتا ہوں تو یہ تعمیری تنقید ہوتی ہے کیونکہ میں چاہتا ہوں مری فوج مضبوط اور تگڑا ادارہ بنے۔
خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اللہ کا حکم ہے اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو اور برائی کا مقابلہ کرو، حکمران دیکھ لیں عوام میرے ساتھ کھڑی ہے ان کے ساتھ نہیں، یہ لانگ مارچ تب تک جاری رہے گا جب تک ہم اپنے ملک کو حقیقی آزادی نہیں دلوا دیں گے۔
style=”display:none;”>